پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے کی مذمت باغیوں کے میزائل حملوں میں اضافہ اور بیگناہ شہریوں کو نشانہ بنانا علاقائی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے سعودی عرب کیساتھ کھڑا رہے گا، ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملے …

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے کی مذمت
باغیوں کے میزائل حملوں میں اضافہ اور بیگناہ شہریوں کو نشانہ بنانا علاقائی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے سعودی عرب کیساتھ کھڑا رہے گا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ باغیوں کی جانب سے میزائل حملوں میں اضافہ اور بیگناہ شہریوں کو نشانہ بنانا علاقائی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے سعودی عرب کیساتھ کھڑا رہے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے منگل کو حو ثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملے کی مذمت کی ہے، سعودی قیادت میں الائنس نے حملے کو ناکام بنایا، گزشتہ دو ہفتوں کے دوران یمن سے سعودی عرب پر یہ تیسرا میزائل حملہ تھا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ باغیوں کی جانب سے میزائل حملوں میں تیزی اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا علاقائی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے، پاکستان اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ یمن بحران کا سیاسی حل علاقائی امن و سلامتی کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے۔ پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی اور حرمین شریفین کو کسی بھی خطرے کی صورت میں سعودی عرب کی حکومت اور عوام کے شابہ بشانہ کھڑا رہیگا۔

Leave a Reply