حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان کا مالیاتی نظم و ضبط بہتر ہوا ہے،وفاقی وزیر بلیغ الرحمن

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینیئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان کا مالیاتی نظم و ضبط بہتر ہوا ہے، غیر ملکی درجہ بندی کے اداروں نے بھی پاکستان کی معاشی درجہ بندی میں اضافہ کر دیا ہے۔ بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طاہر حسین مشہدی، اعظم …

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینیئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان کا مالیاتی نظم و ضبط بہتر ہوا ہے، غیر ملکی درجہ بندی کے اداروں نے بھی پاکستان کی معاشی درجہ بندی میں اضافہ کر دیا ہے۔ بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طاہر حسین مشہدی، اعظم سواتی اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی قرضوں کی صورتحال بھی اس وقت جی ڈی پی کے 60 فیصد کے لگ بھگ ہے جبکہ صوبے بھی مختلف عالمی امدادی اداروں سے مالی امداد حاصل کرنے اور معاہدوں کے لئے آزاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں مالیاتی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، پچھلے پانچ سال کے دوران عالمی مالیاتی اداروں کو 18 ارب ڈالر سے زائد قرضے واپس کئے گئے۔

Leave a Reply