سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام ڈی ایچ اے پشاور میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سٹی ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام ڈی ایچ اے پشاور میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد

مزید خبریں
پشاور۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام ڈی ایچ اے پشاور میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سٹی ٹریفک پولیس پشاور تر جمان کے مطابق سیمینار میں ایس پی ایجوکیشن عبد الرحیم نے سیمینار کے شرکاء کو آگاہی دی ۔ سیمینار میں ایڈمنسٹریٹر بریگیڈیئر ہارون رشید خان سیکرٹری سول اکرام خان ، ڈائریکٹر سکیورٹی کرنل حسنین ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فضل الحق بھی نے شریک ہوئے ۔ آگاہی سیمینار میں سٹوڈنٹس ، فیملیز ، سرکاری و پرائیوٹ اہلکاروں و افسران ، ڈرائیورز اور دیگر کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی گئی ۔ ایس پی ایجوکیشن عبد الرحیم اور ٹیم نے سیمینار کے دوران شرکاء کو روڈ سیفٹی‘ زیبرا کراس اور سیٹ بیلٹ کے استعمال اور فوائد سمیت ڈرائیونگ کے اصول اور احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دی۔ ایس پی ایجوکیشن عبد الرحیم نے شرکاء کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ دوران سفر سیٹ بیلٹ کے استعمال سے ٹریفک حادثات اور جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس مختلف اوقات میں مختلف اداروں اور مقامات میں جا کر طلبہ و طالبات ، افسران و اہلکاروں اور فیملیز کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دیتی ہے تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی واقع ہو اور شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا ہے کہ ہمیشہ سیٹ بیلٹ باندھ کر لائن ڈسپلن اور دوسری گاڑیوں کا خیال رکھتے ہوئے گاڑی چلائیں دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی عملداری سے ہی حادثات پر قابوپایا جاسکتا ہے منظم ٹریفک کسی بھی مہذب معاشرے کی عکاس ہوتی ہے جبکہ پیشہ ورانہ تربیت کسی بھی درپیش صورتحال کابہتر طور پر سامنا کرنے کا محور ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری حادثات پر مؤثر قابو پانے کا ضامن ہے جبکہ پیشہ ورانہ تربیت کسی بھی درپیش صورتحال کا بہتر طور پر سامنا کرنے کا محور ہوتا ہے۔








