اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے حلقہ بندی بل کے سینٹ سے پاس ہونے پر سیاسی جماعتوں کے کردار کو سراہا ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینٹ سے اس بل کی منظوری میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ …
حلقہ بندی بل کے سینٹ سے منظوری میں سیاسی جماعتوں کا کردار لائق تحسین ہے، ڈاکٹر مصدق ملک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے حلقہ بندی بل کے سینٹ سے پاس ہونے پر سیاسی جماعتوں کے کردار کو سراہا ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینٹ سے اس بل کی منظوری میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کے لیے ایک اہم دن تھا جس میں سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے سے معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اب یہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس معاملے پر تیزی سے کام کرے تاکہ انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس بل کو سینٹ سے پاس کرانے کے لیے بہت کوششیں کیں اور سیاسی جماعتوں کے تمام تحفظات بھی دور کر دئیے کیونکہ ہم انتخابات کا بروقت انعقاد چاہتے ہیں۔








