پالیسی سازی اور تحقیق کیلئے بی آئی ایس پی ڈیٹا کے استعمال پر پہلی مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد

پالیسی سازی اور تحقیق کیلئے بی آئی ایس پی ڈیٹا کے استعمال پر پہلی مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد ورکشاپ صحت، تعلیم، زراعت اور ماحولیات کے مختلف پہلوﺅں پر پالیسی سازی کی تشکیل کیلئے تحقیق میں مددگار ثابت ہوگی، چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) بی آئی ایس پی کے زیر اہتمام پالیسی سازی اور تحقیق کیلئے بی آئی ایس پی ڈیٹا …

پالیسی سازی اور تحقیق کیلئے بی آئی ایس پی ڈیٹا کے استعمال پر پہلی مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد
ورکشاپ صحت، تعلیم، زراعت اور ماحولیات کے مختلف پہلوﺅں پر پالیسی سازی کی تشکیل کیلئے تحقیق میں مددگار ثابت ہوگی، چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) بی آئی ایس پی کے زیر اہتمام پالیسی سازی اور تحقیق کیلئے بی آئی ایس پی ڈیٹا کے استعمال پر پہلی مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تعلیمی اداروں، سول سوسائٹی، وفاقی و صوبائی محکموں سے تعلق رکھنے والے معروف پالیسی سازوں اور محقیقین کو مدعو کیا گیا۔ ورکشاپ وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان، سینئر بی آئی ایس پی حکام، قائداعظم یونیورسٹی، لاہور سکول آف اکنامکس، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس، پلانگ کمیشن، محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا، پنجاب سوشل سیکٹر اتھارٹی اور الف اعلان کے نمائندگان نے ورکشاپ میں شرکت کی۔ بی آئی ایس پی کے ترقیاتی شراکت دار عالمی بینک اور ڈی ایف آئی ڈی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے ماڈل ڈیٹا بیس میں 6 معیاری عوامل شامل ہیں جن میں صداقت، درستگی، وثوق، بروقتی، مطابقت اور مکملیت شامل ہیں۔ یہ ورکشاپ مستقبل میں صحت، تعلیم، زراعت اور ماحولیات کے مختلف پہلوﺅں پر پالیسی سازی کی تشکیل کیلئے تحقیق میں مددگار ثابت ہوگی۔

Leave a Reply