سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف سے امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور جینیفر لارسن نے ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی
سعودی وزیر داخلہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
ریاض۔8اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف سے امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور جینیفر لارسن نے ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق اس موقع پر اسسٹنٹ وزیر داخلہ ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن الفالح، وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری برائے سکیورٹی امور عبداللہ بن فہد الفارس اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔







