حویلیاں ۔ 20 دسمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی طرف سے پارلیمنٹ کو بریفنگ دینا نیک شگون اور عسکری و سول قیادت کے ایک پیج پر ہونے کی دلیل ہے، محمد نواز شریف عدلیہ کے استحکام اور انصاف کے دوہرے معیار کو ختم کرنے کیلئے تحریک چلانے کی بات کرتے ہیں، عمران خان ملک میں انتشار اور خلفشار پیدا کرنے …
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی حویلیاں۔تھاکوٹ موٹروے پر ترقیاتی کام کے جائزہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
حویلیاں ۔ 20 دسمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی طرف سے پارلیمنٹ کو بریفنگ دینا نیک شگون اور عسکری و سول قیادت کے ایک پیج پر ہونے کی دلیل ہے، محمد نواز شریف عدلیہ کے استحکام اور انصاف کے دوہرے معیار کو ختم کرنے کیلئے تحریک چلانے کی بات کرتے ہیں، عمران خان ملک میں انتشار اور خلفشار پیدا کرنے کیلئے باہر نکلنے کی دھمکیاں دیتے ہیں، اس وقت ملک دھرنوں اور احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، عسکری اور سول قیادت کے ساتھ ساتھ تمام سیاسی قوتوں کو مل کر دہشت گردی کے خلاف لڑنا ہو گا، آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک لڑائی جاری رہے گی، حویلیاں۔تھاکوٹ موٹروے جلد عوام کیلئے کھول دیں گے، اس سے پاک۔چین دوستی مزید گہری اور مستحکم ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو حویلیاں۔تھاکوٹ موٹروے پر ترقیاتی کاموں کے جائزہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیض آباد کا دھرنا ایک ڈراﺅنا خواب تھا، دہشت گرد اور سازشی عناصر چاہتے تھے کہ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کو جنم دیا جائے لیکن عسکری اور سول قیادت نے تدبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ سازشیں ناکام بنا دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری پر کام تیزی سے جاری ہے، حویلیاں۔تھاکوٹ موٹروے کا جلد افتتاح کر دیا جائے گا، اس حصہ کی تکمیل سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے اور بھی مضبوط، مستحکم اور گہرے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک روٹ کے مغربی حصہ میں ڈیرہ اسماعیل خان سے ہکلہ تک شاہرات کو تیزی سے تعمیر کیا جا رہا ہے، ان علاقوں میں شاہراتی منصوبوں کا مقصد پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانا ہے۔








