وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کے موقع پر خطاب

فیصل آباد۔20 دسمبر(اے پی پی ) توانائی کی فراہمی سے صنعتکاری کے عمل میں تیزی آنے سے ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا جبکہ حکومت بجلی اور گیس کی فراہمی کے بعد اب صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے کوشاں ہے۔ یہ بات وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے یہاں چک جھمرہ کے نزدیک ایم تھری انڈسٹریل ایسٹیٹ میں ہنڈائی نشاط موٹر کے کاراسمبلی پلانٹ …

فیصل آباد۔20 دسمبر(اے پی پی ) توانائی کی فراہمی سے صنعتکاری کے عمل میں تیزی آنے سے ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا جبکہ حکومت بجلی اور گیس کی فراہمی کے بعد اب صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے کوشاں ہے۔ یہ بات وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے یہاں چک جھمرہ کے نزدیک ایم تھری انڈسٹریل ایسٹیٹ میں ہنڈائی نشاط موٹر کے کاراسمبلی پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے فوراً بعد فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کے دوران بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف نے 2013 ءمیں بجلی اور گیس کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا جسے حکومت نے کامیابی سے پورا کر دیا ہے۔ تاہم اب ہم صنعتوں کی پیداواری لاگت کو کم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئلے اور گیس سے چلنے والے نئے بجلی گھروں سے 6سے7 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی پیدا ہو رہی ہے جس کا فائدہ صنعتوں کو دینے کیلئے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔ توانائی بحران کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ماضی کی حکومت کی غلطیوں کا نتیجہ ہے۔ تاہم موجودہ حکومت بجلی کی قیمت کو کم کرنے پر کام کر رہی ہے۔ نئی صنعتوں کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو چلانا نجی شعبہ کا کام ہے جبکہ حکومت ان کیلئے ہر ممکن سہولتیں مہیا کررہی ہے۔

Leave a Reply