وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کرک میں پولیس پارٹی پر دہشتگرد حملے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا کرک میں پولیس پارٹی پر دہشتگرد حملے کا نوٹس

مزید خبریں
پشاور۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کرک میں پولیس پارٹی پر دہشتگرد حملے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق وزیر اعلیٰ کا ایس ایچ او بانڈہ داؤد شاہ داؤد خان اور کانسٹیبل فرہاد علی کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔
وزیر اعلی کا شہدا کی درجات بلدی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔








