پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز (کل) بروز جمعہ سے راولپنڈی میں شروع ہو گی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز (کل) بروز جمعہ سے راولپنڈی میں شروع ہو گی

راولپنڈی۔8اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز (کل) بروز جمعہ سے راولپنڈی میں شروع ہو گی، سیریز کا پہلا میچ 9 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا ٹی 20 میچ 11 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 13 اکتوبر کو ہو گا، تینوں میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق سیریز کے تینوں میچز پی سی بی لائیو پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔ شائقین پی سی بی لائیو ایپ اور ویب سائٹ کے ذریعے میچز براہ راست دیکھ سکیں گے جبکہ اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ویب صارفین بھی لائیو اسٹریمنگ سے مستفید ہو سکیں گے۔

پی سی بی کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر براہ راست میچز کے علاوہ ہائی لائٹس، انٹرویوز، تجزیے اور خصوصی کرکٹ مواد بھی دستیاب ہو گا۔ پی سی بی لائیو پر پاکستان کرکٹ کے لائیو ایکشن کے ساتھ ڈومیسٹک اور آرکائیو مواد بھی شائقین کو فراہم کیا جا رہا ہے۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز بھی پی سی بی لائیو پر براہ راست نشر کی گئی تھی جس کے بعد پاکستان کرکٹ کے آئندہ میچز بھی اس پلیٹ فارم پر براہ راست دیکھے جا سکیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر لائیو کرکٹ کے حوالے سے ٹی وی کمرشل بھی جاری کر دیا ہے۔

مزید خبریں