وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا وہیل چیئر یوزرز کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات‘ قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشرہ خصوصی افراد کا ساتھ دے تو وہ بہت اچھی زندگی گزار سکتے ہیں، خصوصی افراد کے عالمی دن کو صرف ایک دن پر محیط نہیں رکھنا چاہیئے، ایک تندرست انسان وہیل چئیر پر کرکٹ میچ کھیلنے کا سوچ بھی نہیں سکتا مگر خصوصی افراد نے …

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات‘ قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشرہ خصوصی افراد کا ساتھ دے تو وہ بہت اچھی زندگی گزار سکتے ہیں، خصوصی افراد کے عالمی دن کو صرف ایک دن پر محیط نہیں رکھنا چاہیئے، ایک تندرست انسان وہیل چئیر پر کرکٹ میچ کھیلنے کا سوچ بھی نہیں سکتا مگر خصوصی افراد نے یہ کر دکھایا، سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے پرائم منسٹر ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے تحت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں اپ گریڈیشن ‘ انفراسٹرکچر اور تزئین و آرائش کا کام شروع کیا، ان سکولوں اور کالجوں میں خصوصی افراد کےلئے سہولیات بھی شامل ہیں، سماعت سے محروم لوگوں کیلئے پی ٹی وی سے خصوصی بلیٹن شروع کیا گیا ہے، پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان خصوصی افراد کیلئے ہفتے میں ایک روز مارننگ شو کریں۔ وہ بدھ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں 8 ویں آل پاکستان وہیل چیئر یوزرز کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے حکام ‘ سپانسرز کے عہدیداران اور ملک بھر سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ نیشنل بینک آف پاکستان ‘ پی ٹی سی ایل‘ میکڈونلڈ ‘ شیلڈ فاﺅنڈیشن اور دیگر کارپوریٹ اداروں نے ٹورنامنٹ کو سپانسر کیا ہے جو خوش آئند ہے اور اس پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

Leave a Reply