دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے پرعزم ہیں ‘روائیتی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جنرل قمر جاوید باجوہ کی موسم سرما کی مشقوں کے جائزہ کے موقع پر گفتگو راولپنڈی ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے پرعزم ہیں ‘روائیتی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔وہ بہاولپور …
جنرل قمر جاوید باجوہ کی موسم سرما کی مشقوں کے جائزہ کے موقع پر گفتگو

مزید خبریں
دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے پرعزم ہیں ‘روائیتی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا
جنرل قمر جاوید باجوہ کی موسم سرما کی مشقوں کے جائزہ کے موقع پر گفتگو
راولپنڈی ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے پرعزم ہیں ‘روائیتی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔وہ بہاولپور دورہ کے دوران موسم سرما کی مشقوں کے جائزہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور میں جاری موسم سرما کی مشقوں کا جائزہ لیا جہاں پر کورکمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن نے آرمی چیف کو تربیت سے متعلق بریفنگ دی ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت اور اعلی تربیتی معیار کو سراہا ۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پرعزم ہیں، روایتی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔








