پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی کی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ سول و عسکری قیادت نے چیلنجز کا مشترکہ سامنا کرنے اور ملکی تعمیروترقی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے مسائل پر سول و عسکری قیادت ایک …

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ سول و عسکری قیادت نے چیلنجز کا مشترکہ سامنا کرنے اور ملکی تعمیروترقی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے مسائل پر سول و عسکری قیادت ایک ہی صفحے پر موجود ہیں۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سینٹ میں بریفنگ کو تاریخی اور قابل قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قدم ملک میں جمہوریت کو مستحکم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی اراکین نے آرمی چیف، ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز، ڈائریکٹر جنرل آف انٹر سروسز انتیلی جنس اور ڈائریکٹر جنرل آف انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کو ایوان بالا میں گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔ سینیٹر جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے قومی سلامتی کے امور پر اراکین کو وضاحت سے بریفنگ دی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر نعمان وزیر نے کہاکہ ہر رکن پارلیمنٹ آرمی چیف کی بریفنگ سے مطمئن ہوا۔

Leave a Reply