پشاور میں جرائم پیشہ کے خلاف کارروائیاں،6 ملزمان گرفتار

پشاور میں جرائم پیشہ کے خلاف کارروائیاں،6 ملزمان گرفتار

پشاور۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):پشاور پولیس نے جرائم پیشہ کے خلاف کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے ڈی ایس پی چمکنی سرکل محمد اشفاق خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ پور جاوید مروت نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ تھانہ شاہ پور کی حدود کاکاخیل، فتو عبد الرحیم، نادرن بائی پاس، رنگ روڈ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان زاہد، اسماعیل، شاہ زیب، کبیر، نور حسن اور عمیر علی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک عدد رائفل، دو عدد پستول، 553 گرام چرس، 200 گرام آئس، میگزینز اور کارتوس برآمد کرلئے ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔