آئی جی پنجاب کا فیصل آبادگھریلو تنازع پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس،ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم

آئی جی پنجاب کا فیصل آبادگھریلو تنازع پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس،ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم

لاہور۔9اکتوبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب عبدالکریم نے فیصل آباد کے علاقے خالد آباد میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے دو خواتین کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی اور سی پی او فیصل آباد کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ میں جاں بحق ہونے والی خواتین میں ملزم کی بھابی اور بھتیجی شامل ہیں جبکہ واقعے میں ملزم کا بھائی زخمی ہوا جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کر لیے۔ سی پی او فیصل آباد کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔