گورنر خیبرپختونخوا کا شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 7 خارجیوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
گورنر خیبرپختونخوا کا شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 7 خارجیوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
پشاور۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی کے دوران 7 خارجیوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ترجمان گورنر ہائوس پشاور کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابلِ تحسین ہیں۔
دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تباہی اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود کی برآمدگی دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں میں اہم پیش رفت ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام تک مشترکہ کوششیں جاری رکھنا ہوں گی۔








