وزیر مملکت برائے سیفران غالب خان کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

حکومت فاٹا کو قومی دھارے میں لانا چاہتی ہے، فاٹا کے 11 میں سے 9 اراکین پارلیمنٹ حکومت کے ساتھ ہیں، وزیر مملکت برائے سیفران غالب خان کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے سیفران غالب خان نے کہا ہے کہ دو اراکین قومی اسمبلی کے علاوہ فاٹا کے 9 اراکین پارلیمنٹ حکومت کے فیصلے کے ساتھ ہیں۔جمعرات …

حکومت فاٹا کو قومی دھارے میں لانا چاہتی ہے، فاٹا کے 11 میں سے 9 اراکین پارلیمنٹ حکومت کے ساتھ ہیں، وزیر مملکت برائے سیفران غالب خان کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے سیفران غالب خان نے کہا ہے کہ دو اراکین قومی اسمبلی کے علاوہ فاٹا کے 9 اراکین پارلیمنٹ حکومت کے فیصلے کے ساتھ ہیں۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان نے پرویز مشرف کو ہار پہنائے تھے جبکہ پیپلزپارٹی نے صدارت کے بدلے میں مشرف کو فری ہینڈ دیا تھا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت فاٹا کو قومی دھارے مےں لانا چاہتی ہے ‘ فاٹا اصلاحات کے معاملے پر فاٹا کے دو کے علاوہ 9 اراکین پارلیمان حکومت کے فیصلے کے ساتھ ہیں اور فیصلہ اصلاحات کے حوالے سے حکومت کے تمام اقدامات کو سراہتے ہیں۔

Leave a Reply