ازبکستان کے انسٹی ٹیوٹ فار سٹریٹیجک اینڈ ریجنل سٹیڈیز کے ڈائریکٹر ولادیمیر نورو کا پاکستان میںمتعین ازبک سفیر کے ہمراہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ،تاجر برادری سے خطاب کیا

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) ازبکستان کے انسٹی ٹیوٹ فار سٹریٹیجک اینڈ ریجنل سٹیڈیز کے ڈائریکٹر ولادیمیر نورو نے پاکستان میں تعینات ازبکستان کے سفیر جناب فرقات اے صیدیقو کے ہمراہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ازبکستان اپنی جغرافیائی قربت سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے دوطرفہ تجارتی …

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) ازبکستان کے انسٹی ٹیوٹ فار سٹریٹیجک اینڈ ریجنل سٹیڈیز کے ڈائریکٹر ولادیمیر نورو نے پاکستان میں تعینات ازبکستان کے سفیر جناب فرقات اے صیدیقو کے ہمراہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ازبکستان اپنی جغرافیائی قربت سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے دوطرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو بہتر کرنے پر زیادہ توجہ دیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تجارت کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پاکستا ن کے سنٹر فار گلوبل اینڈ سٹریٹیجک سٹیڈیز کے صدر میجر جنرل (ریٹائرڈ) خالد عامر جعفری بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ولادیمیر نورو نے کہا کہ ازبکستان کی افغانستان کے ساتھ سالانہ تجارت 520ملین ڈالر تک ہے اور دونوں ممالک نے اس کو ایک ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا ہوا ہے لیکن پاکستان کے ساتھ ازبکستان کی تجارت صرف 24ملین ڈالر تک ہے حالانکہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے عمدہ مواقع پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ازبکستان ترجیحی بنیادوں پر دوطرفہ تجارت کو بہتر کرنے کی کوشش کریں جس سے دونوں کے عوام کیلئے زیادہ فائدہ مند نتائج برآمد ہوں گے۔

Leave a Reply