فرانس کی ایسٹرڈ سیروٹے اور میکسیکو کی سباستیانی لیون نے ڈبلیو 15 اسلام آباد ورلڈ ٹینس ویمنز فیوچرز چیمپئن شپ 2026 میں ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا

فرانس کی ایسٹرڈ سیروٹے اور میکسیکو کی سباستیانی لیون نے ڈبلیو 15 اسلام آباد ورلڈ ٹینس ویمنز فیوچرز چیمپئن شپ 2026 میں ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):فرانس کی ایسٹرڈ سیروٹے اور میکسیکو کی سباستیانی لیون نے ڈبلیو 15 اسلام آباد ورلڈ ٹینس ویمنز فیوچرز چیمپئن شپ 2026 میں ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ہفتہ کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل میں فاتح جوڑی نے جنوبی کوریا کی جیونگ مون اور تھائی لینڈ کی کامونوان یوڈپیچ کو 5-7، 6-2 اور 10-5 سے شکست دی۔

دریں اثنا، سیروٹے اور یوڈپیچ نے اپنے اپنے سیمی فائنل مقابلے جیت کر ویمنز سنگلز فائنل میں جگہ بنا لی۔ ٹاپ سیڈ سیروٹے نےازبکستان کی سیول یولداشیوا کو 6-4، 7-5 سے ہرایا، جبکہ یوڈپیچ نے جنوبی افریقہ کی ووزوکو مڈلوالو کو 6-0، 6-4 سے شکست دی۔ویمنز سنگلز کا فائنل 11 اکتوبر کو دوپہر ایک بجے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں کھیلا جائے گاجس میں سیروٹے اور یوڈپیچ چیمپئن شپ کے ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔چیمپئن شپ کے پہلے مرحلے میں 17 ممالک کی 30 کھلاڑی شرکت کر رہی ہیں۔ ایونٹ کی سرپرستی فاطمہ گروپ کر رہا ہے۔

چیمپئن شپ میں فرانس، چین، روس، ڈنمارک، میکسیکو، ازبکستان، جنوبی افریقہ، نیدرلینڈز، جنوبی کوریا، نیپال، جاپان، ہانگ کانگ، جرمنی، تھائی لینڈ، ترکیہ، جمہوریہ چیک اور پاکستان کی کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔

مزید خبریں