وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیا ل عزیز کی میڈیا سے گفتگو

لاہور۔21 دسمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی کیلئے باہر نکلے ہیں، ملک میں عوام کی رائے کیخلاف وار کیا جا رہا ہے‘عمران خان نے خود تسلیم کیا کہ انہےں اثاثے ڈکلیئر کرنا تھے،عمران خان کے فےصلہ مےں نظرثانی کی پٹیشن تیار کر رہے ہیں اور فیصلوں کا تضاد بے نقاب کریں گے۔ وہ جمعرات کو جاتی …

لاہور۔21 دسمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی کیلئے باہر نکلے ہیں، ملک میں عوام کی رائے کیخلاف وار کیا جا رہا ہے‘عمران خان نے خود تسلیم کیا کہ انہےں اثاثے ڈکلیئر کرنا تھے،عمران خان کے فےصلہ مےں نظرثانی کی پٹیشن تیار کر رہے ہیں اور فیصلوں کا تضاد بے نقاب کریں گے۔ وہ جمعرات کو جاتی امراءمیں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے،دانیال عزیز نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف اس وقت عہدے پر نہیں ہیں پھر بھی ان کے خلاف ثبوت تلاش کئے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ نیب کی ٹیم ثبوتوں کیلئے لندن میں ماری ماری پھر رہی ہے،2008ءمیں بھی محد نواز شریف کو الیکشن لڑنے نہیں دیا گیا، 2012ءمیں طاہر القادری اسلام آباد میں یہ نعرہ لے کر گئے کہ “سیاست نہیں ریاست بچاو“اس وقت پاکستان پر کونسا ڈرون حملہ ہو گیا تھا، کون ریاست کو ہاتھ ڈال رہا تھا اور اس کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں،انہوں نے کہا کہ 12جماعتوں نے طاہر القادری کے ساتھ کئے گئے معاہدے پر دستخط کئے، دانیال عزیز نے کہا کہ طاہر القادری کے حلف اٹھا کر کہیں کہ انہوں نے ماڈل ٹاون کیس کی ایف آئی آر تبدیل نہیں کروائی اور کیا خرم نواز گنڈا پور نے یہ تسلیم نہیں کیا کہ پہلی ایف آئی آر جھوٹی تھی، اس بات کا وہ قوم کو جواب دیں کہ وہ کیوں موقف بار بار بدل رہے ہیں جس کی وجہ سے انصاف مےں تاخےر ہورہی ہے،جب دونوں ایف آئی آر قوم کے سامنے لاوں گا تو پھر وہ قوم کو کیا جواب دیں گے

Leave a Reply