جرمنی کی وزیرِ محنت اور بائیں بازو کی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (SPD) کی شریک سربراہ بیر بیل باس نے کہا ہے کہ وہ اپنے دونوں عہدوں سے دستبردار ہو جائیں گی۔
جرمن وزیرِ محنت کا عہدے سے دستبردار نے کا اعلان

مزید خبریں
برسلز۔12اکتوبر (اے پی پی):جرمنی کی وزیرِ محنت اور بائیں بازو کی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (SPD) کی شریک سربراہ بیر بیل باس نے کہا ہے کہ وہ اپنے دونوں عہدوں سے دستبردار ہو جائیں گی۔ رائٹرز کے مطابق انہوں نے پیر کو اپنے بیان میں کہا کہ میری سوتیلی بیٹی کی وفات کے بعد مجھے احساس ہوا کہ اس غم کے اثرات سے باہر آنے کے لیے مجھے وقت درکار ہے۔ وزیرِ محنت نے، جن کی وزارت جرمنی کے فلاحی نظام کے بڑے حصوں کی ذمہ دار ہے، اپنے خلاف بڑھتی ہوئی عوامی تنقید کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والوں میں ان کی جماعت کے حکومتی اتحاد میں شامل قدامت پسند شراکت دار بھی شامل ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ جرمن پارلیمان کی رکن کی حیثیت سے اپنا مینڈیٹ برقرار رکھیں گی۔ جرمنی کے نائب چانسلر اور وزیرِ خزانہ لارس کلنگ بائل، جو بیر بیل باس کے ساتھ پارٹی کے شریک سربراہ بھی ہیں، نے بیان میں ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ بیر بیل باس کی جگہ پارٹی اور حکومت میں کون ذمہ داریاں سنبھالے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند روز کے دوران، جب وہ سوگ منا رہی تھیں، ان کے خلاف ہونے والی تنقید نامناسب تھی جو ناقابلِ قبول ہے۔








