چین نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حوثیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین ہمیشہ شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملوں کی مخالفت کرتا آیا ہے ۔
چین کی سعودی دارالحکومت میں ہوائی اڈے پر حملے کی مذمت

مزید خبریں
بیجنگ۔12اکتوبر (اے پی پی):چین نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حوثیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین ہمیشہ شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملوں کی مخالفت کرتا آیا ہے ۔
شنہوا کے مطابق چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے پیر کو وزارتِ خارجہ کی معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ چین اس حملے کی مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا اور تنازع میں شدت آنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔
چینی ترجمان نے متعلقہ فریقین پر زور دیا کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ فریقین اپنے اختلافات اور تنازعات کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کریں اور خطے میں جلد امن و استحکام قائم ہو ۔








