اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں سپورٹس یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دےدی۔ ایگزیکٹو کمیٹی کا 83واں اجلاس جمعرات کو وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کی زیر صدارت پاکستان سپورٹس بورڈ کے کمیٹی روم میں منعقدہ ہوا۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق کمیٹی نے سال 2017-18ءکیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ کے 1060398000 …
وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کی زیر صدارت پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں سپورٹس یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دےدی۔ ایگزیکٹو کمیٹی کا 83واں اجلاس جمعرات کو وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کی زیر صدارت پاکستان سپورٹس بورڈ کے کمیٹی روم میں منعقدہ ہوا۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق کمیٹی نے سال 2017-18ءکیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ کے 1060398000 روپے مالیت کے بجٹ کی منظوری بھی دی۔ کمیٹی نے کیش ایوارڈ سکیم پر نظرثانی کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں دیگر انتظامی امور بھی زیر غور آئے۔ اجلاس میں سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ امجد علی خان، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا، سپورٹس فیڈریشن کے نمائندوں اور دیگر نے شرکت کی۔








