ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پرسال2026کی تیسری نیلامی مورخہ 3نومبربروزمنگل دن10بجے ایکسپوسنٹرجوہرٹاون لاہور میں ہوگی۔اس نیلام عام میں مختلف رہائشی سکیموں میں واقع کمرشل و رہائشی پلاٹس، پبلک یوٹیلٹی سائٹس، ایجوکیشن/ ہسپتال سائٹس، مارکی سائٹس، ریسٹورنٹ سائٹ اور پٹرول پمپ سائٹس رکھی جائیں گی۔اس نیلام عام میں جوہرٹاون،جوبلی ٹاون
ایل ڈی اے کے زیر اہتمام رواں سال کی تیسری نیلامی 3 نومبر کو ہو گی

مزید خبریں
لاہور۔12اکتوبر (اے پی پی):ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پرسال2026کی تیسری نیلامی مورخہ 3نومبربروزمنگل دن10بجے ایکسپوسنٹرجوہرٹاون لاہور میں ہوگی۔اس نیلام عام میں مختلف رہائشی سکیموں میں واقع کمرشل و رہائشی پلاٹس، پبلک یوٹیلٹی سائٹس، ایجوکیشن/ ہسپتال سائٹس، مارکی سائٹس، ریسٹورنٹ سائٹ اور پٹرول پمپ سائٹس رکھی جائیں گی۔اس نیلام عام میں جوہرٹاون،جوبلی ٹاون،ایل ڈی اے ایونیو ون، علامہ اقبال ٹاون،تاج پورہ،سبزہ زار،مصطفی ٹاون،ایل ڈی اے سٹی، قائد اعظم ٹاون، گجرپورہ میں واقع کمرشل پلاٹس اور جوبلی ٹائون ،جوہرٹاون،ایل ڈی اے سٹی،ایل ڈی اے انکلیو اور تاج پورہ میں واقع رہائشی پلاٹس رکھے جائیں گے۔نیلام عام میں جناح مارکیٹ قائد اعظم ٹائون/ٹائون شپ میں واقع دکانیں بھی نیلام کی جائیں گی۔
نیلامی میں فضائیہ ہاو سنگ سکیم فیز ون میں واقع17کنال پر مشتمل پبلک یوٹیلٹی سائٹ اور جوہرٹاون،سینٹرل پارک، بحریہ ٹاون ،اے ڈبلیو ٹی سکیم، اتفاق ٹاون میں واقع پبلک یوٹیلٹی سائٹس اور سوک سنٹر جوہرٹاون،ایونیو ون،طارق گارڈن،اے ڈبلیوٹی، ڈریم گارڈن، جوبلی ٹائون اورایگریکس ٹاون میں واقع ایجوکیشن اورہسپتال سائٹس رکھی جائیں گی۔اس نیلامی میں ایونیو ون،جوبلی ٹاون،ایل ڈی اے سٹی اور گجرپورہ میں واقع پٹرول پمپ سائٹس کے حقوق کرایہ داری نیلام کیے جائیں گے اور جوہرٹائون،قائد اعظم ٹاون ،گجر پورہ میں واقع مارکی سائٹس رکھی جائیں گی۔اس موقع پر سوک سنٹر علامہ اقبال ٹاون میں واقع پارکنگ فلورزاور جوہرٹاون،اقبال ٹاون،سبزہ زار اور گلشن راوی میں واقع ایل ڈی اے کے 6 سکولوں کی کنٹینز کے حقوق کرایہ داری بھی نیلام کیے جائیں گے۔ نیلام عام کی نگرانی ایل ڈی اے آکشن کمیٹی کے ارکان کریں گے۔








