اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی)سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ کتاب لکھنا آسان کام نہیں، اس کیلئے پوری ایمانداری اور تندہی کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ اپنے اندر کے جذبات و احساسات کو تحریر کر سکے، امید ہے کہ ذوالفقار احمد چیمہ کی یہ کتاب نوجوان آفیسرز کیلئے مشعل راہ اور بہترین فروخت ہونے والی کتاب ہو گی۔ وہ جمعرات …
سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق کا ذوالفقار احمد چیمہ کی کتاب ”دوٹوک“ کی تقریب رونمائی سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی)سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ کتاب لکھنا آسان کام نہیں، اس کیلئے پوری ایمانداری اور تندہی کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ اپنے اندر کے جذبات و احساسات کو تحریر کر سکے، امید ہے کہ ذوالفقار احمد چیمہ کی یہ کتاب نوجوان آفیسرز کیلئے مشعل راہ اور بہترین فروخت ہونے والی کتاب ہو گی۔ وہ جمعرات کو نیوٹیک ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور سابق آئی جی پولیس ذوالفقار احمد چیمہ کی کتاب ”دوٹوک“ کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ذوالفقار احمد چیمہ ایک بہترین اور ایماندار آفیسر رہے ہیں، وہ پاکستان سمیت دنیا کے جس ملک میں بھی گئے لوگوں کو اپنی صلاحیتوں سے متاثر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار احمد چیمہ سول سروس میں ایک ایسے آفیسر ہیں جو نوجوان آفیسرز کیلئے مشعل راہ ہیں۔ سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ کتاب لکھنا آسان کام نہیں، اس کیلئے پوری ایمانداری اور تندہی کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ اپنے اندر کے جذبات و احساسات کو تحریر کر سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ذوالفقار احمد چیمہ کی یہ کتاب بھی بہترین فروخت ہونے والی کتاب ہو گی۔








