انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی کرکٹ سیریز ، سری لنکا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز میں سری لنکا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، سری لنکا کی لیمانسا تھلا کرتنے کو پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا

لاہور۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز میں سری لنکا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، سری لنکا کی لیمانسا تھلا کرتنے کو پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز میں سری لنکا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آٹھ وکٹوں پر 105 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے شہر بانو 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔سری لنکا کی لیمانسا تھلا کرتنے نے 14 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا نے 106 رنز کا ہدف 13.3 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔سری لنکا کی سنجنا کویندی نے 28 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز کھیلی۔سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان فائنل 16 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیمیں 14 اکتوبر کو آخری لیگ میچ میں مدمقابل ہوں گی۔