ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کا خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے سماجی اداروں سے متعلق رپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی)ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ تجارت اور کاروباری سرگرمیوں میں خواتین کی فعال شرکت کے بغیر پاکستان خطے کی نمایاں معیشت نہیں بن سکتی۔ سماجی ادارے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔خواتین انٹرپرائزرز موجودہ اقتصادی مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔ وہ جمعرات کے روز اسلام …

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی)ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ تجارت اور کاروباری سرگرمیوں میں خواتین کی فعال شرکت کے بغیر پاکستان خطے کی نمایاں معیشت نہیں بن سکتی۔ سماجی ادارے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔خواتین انٹرپرائزرز موجودہ اقتصادی مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔ وہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے سماجی اداروں سے متعلق رپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کررہے تھے جس کااہتمام برٹش کونسل نے ایشیا اور بحرالکاہل کے بارے میں اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن کے تعاون سے کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ منصوبہ بندی کمیشن نے ملک کے تاجروں کی مدد اور رہنمائی کیلئے ایک مرکز قائم کیا ہے۔نائب چیئرمین نے ایشیا اور بحرالکاہل کے بارے میں اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کا ادارہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول خصوصا سماجی اقتصادی اور ماحولیاتی شعبوں میں تعاون کررہا ہے۔

Leave a Reply