وزیراعظم شہباز شریف کا رحمان بابا ایکسپریس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ،وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے رحمان بابا ایکسپریس ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ امدادی کارروائیاں تیز کی جائیں اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔

مزید خبریں