اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات و قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آرٹ، کلچر ،فلمیں اور موسیقی معاشرے میں عدم برداشت،انتہا پسندی کی روک تھام اور انسانیت کی ترویج میں اہم کردار ادا کرتے ہیں‘قومی ثقافی ورثے کافروغ اور تحفظ موجودہ جمہوری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے‘موجودہ حکومت پاکستان کی پہلی فلم ،پروڈکشن اور پراڈ کاسٹ پالیسی …
وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات و قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کا لوک ورثہ کے اٹھائیسویں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات و قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آرٹ، کلچر ،فلمیں اور موسیقی معاشرے میں عدم برداشت،انتہا پسندی کی روک تھام اور انسانیت کی ترویج میں اہم کردار ادا کرتے ہیں‘قومی ثقافی ورثے کافروغ اور تحفظ موجودہ جمہوری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے‘موجودہ حکومت پاکستان کی پہلی فلم ،پروڈکشن اور پراڈ کاسٹ پالیسی کی تشکیل پر کام کر رہی ہے۔وہ جمعرات کو لوک ورثہ کے اٹھائیسویں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں ۔بورڈ آف گورنرز اجلاس کی صدرات وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کی ۔انہوں نے کہا کہ قومی ثقافت اور ورثے سے ملک میں ہم آہنگی، محبت اور امن کو فروغ ملے گا۔موجودہ حکومت پاکستان کی پہلی فلم ،پروڈکشن اور پراڈ کاسٹ پالیسی کی تشکیل پر کام کر رہی ہے‘ملک میں اس وقت مقامی ثقافت کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم ، قومی ورثے اور ثقافت قوم کی بنیادی اقدار کو فروغ دینے کا انتہائی اہم ذرائع ہےں۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے فلمی صنعت کی بحالی کیلئے جامع پیکج کا اعلان کیاجس میں فلم انڈسٹری کے لیے مختلف مراعات شامل ہیں جس میں مختلف ٹیکسوں پر چھوٹ ،فلم فنانس اور آرٹسٹوں کی مدد کیلئے خصوصی فنڈ کا قیام شامل ہے۔








