آئی سی سی ورلڈ کپ 2027کے ٹکٹوں کی ریکارڈ طلب

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کی ریکارڈ طلب سامنے آگئی، ٹکٹوں کی فروخت کے لیے بیلٹ کھلنے کے صرف12 روز میں142 ممالک سے شائقین نے 15 ملین سے زائد ٹکٹوں کے لیے درخواستیں جمع کرا دیں۔آئی سی سی کے مطابق اب تک 44 لاکھ سے زائد رجسٹریشنز موصول ہو چکی ہیں

لاہور۔13اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کی ریکارڈ طلب سامنے آگئی، ٹکٹوں کی فروخت کے لیے بیلٹ کھلنے کے صرف12 روز میں142 ممالک سے شائقین نے 15 ملین سے زائد ٹکٹوں کے لیے درخواستیں جمع کرا دیں۔آئی سی سی کے مطابق اب تک 44 لاکھ سے زائد رجسٹریشنز موصول ہو چکی ہیں۔

ٹکٹوں کے لیے درخواستیں دینے والے ممالک میں انگلینڈ پہلے، جنوبی افریقادوسرے، بھارت تیسرے، امریکا چوتھے اور آسٹریلیا پانچویں نمبر پر ہیں۔آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ2027 جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔ ٹکٹوں کے لیے رجسٹریشن کا عمل21 نومبر تک جاری رہے گا۔

ٹکٹوں کی درخواست کے لیے کوئی فیس نہیں ہوگی جبکہ کامیاب درخواست گزاروں کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔