بھکر سموگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 20 بھٹوں کی چیکنگ، 4 مسمار، 3 مقدمات درج کیے گیے۔ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (EPA) بھکر نے سموگ کنٹرول ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف بڑا گرینڈ انفورسمنٹ آپریشن کیا۔یہ مشترکہ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر بھکر آفاق چوہدری کی زیرِ نگرانی
بھکر ،سموگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 20 بھٹوں کی چیکنگ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4 بھٹے مسمار، 3 مالکان کے خلاف مقدمات درج

مزید خبریں
بھکر۔ 13 اکتوبر (اے پی پی):بھکر سموگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 20 بھٹوں کی چیکنگ، 4 مسمار، 3 مقدمات درج کیے گیے۔ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (EPA) بھکر نے سموگ کنٹرول ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف بڑا گرینڈ انفورسمنٹ آپریشن کیا۔یہ مشترکہ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر بھکر آفاق چوہدری کی زیرِ نگرانی، PERA اور ستھرا پنجاب ٹیموں کے اشتراک سے عمل میں لائی گئی۔کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 20 اینٹوں کے بھٹوں کا معائنہ کیا گیا۔
سموگ کنٹرول ضوابط کی سنگین خلاف ورزی پر 04 بھٹوں کو موقع پر مسمار کر دیا گیا جبکہ 03 بھٹہ مالکان کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت FIRs کا اندراج کر دیا گیا اس موقع پر حکام کا کہنا تھا کہ EPA بھکر ماحولیاتی قوانین پر سختی سے عمل درآمد اور سموگ و فضائی آلودگی کے تدارک کے لیے پرعزم ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔








