دماغی اورنفسیاتی امراض کا علاج مریض اوراس کے اہل خانہ کے لیے فائدہ مند ہے، ڈاکٹر(ر)کرنل خالد محمود

ماہر امراض دماغ و نفسیات ڈاکٹر (ر) کرنل خالد محمود نے کہا ہے کہ ذہنی صحت کی وجہ سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے ،دماغی اور نفسیاتی امراض کا علاج مریض اور اس کے اہل خانہ کے لیے فائدہ مند ہے

ملتان۔ 13 اکتوبر (اے پی پی):ماہر امراض دماغ و نفسیات ڈاکٹر (ر) کرنل خالد محمود نے کہا ہے کہ ذہنی صحت کی وجہ سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے ،دماغی اور نفسیاتی امراض کا علاج مریض اور اس کے اہل خانہ کے لیے فائدہ مند ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی دن برائے ذہنی صحت کے موقع پر یہاں الرحمہ ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس دوران ڈاکٹر عمر اسماعیل خالد، ڈاکٹر کوثر شاہین،ڈاکٹر نیلم سرور نے ذہنی امراض میں مبتلا سات سو زائد مریضوں کا مفت چیک اپ کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں ۔ڈاکٹر خالد محمود نے مزید کہا کہ غیر سرکاری سطح پر بھی ذہنی امرض میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لیے ڈاکٹرز اور سٹاف اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ،آج ہمیں اس بات کی بھی اشد ضرورت ہے کہ معاشرے میں رہنے والے مخیر حضرات اس حوالے سے بھی آگے بڑھیں۔

مزید خبریں