وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا فتح-2 توسیع شدہ رینج میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنس دانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا فتح-2 توسیع شدہ رینج میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنس دانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاک فوج کی جانب سے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح-2 ایکسٹینڈڈ رینج (ای آر)کے کامیاب تجرباتی لانچ پر قوم، مسلح افواج، سائنس دانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں پیش رفت قومی خود اعتمادی اور سائنسی و تکنیکی مہارت کا مظہر ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ جدید نیویگیشن سسٹم، جدید ترین ایویونکس ٹیکنالوجی، غیر معمولی درستگی اور توسیع شدہ رینج کی حامل اسلحہ جاتی صلاحیتیں پاکستان کے دفاعی نظام کو مزید مثر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ دفاعی ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستانی سائنس دانوں اور انجینئرز کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت قابل تحسین ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کے دفاع، خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔
جدید دفاعی ٹیکنالوجی میں پیش رفت قومی دفاع کو مضبوط بنانے اور بدلتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ وزیر اعلی بلوچستان نے کامیاب تجرباتی لانچ پر متعلقہ اداروں اور اس منصوبے سے وابستہ تمام ماہرین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان دفاعی سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو مزید ترقی دے گا۔








