گورنمنٹ محمد نواز شریف گریجویٹ کالج برائے خواتین سیالکوٹ میں بی ایس انگلش اورینٹیشن تقریب 2026 کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد نئی داخل ہونے والی طالبات کو خوش آمدید کہنا اور انہیں بی ایس پروگرام کے تعلیمی ماحول، قواعد و ضوابط اور تدریسی پالیسیوں سے آگاہ کرنا تھا
گورنمنٹ محمد نواز شریف گریجویٹ کالج برائے خواتین میں بی ایس انگلش اورینٹیشن تقریب کا انعقاد

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی):گورنمنٹ محمد نواز شریف گریجویٹ کالج برائے خواتین سیالکوٹ میں بی ایس انگلش اورینٹیشن تقریب 2026 کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد نئی داخل ہونے والی طالبات کو خوش آمدید کہنا اور انہیں بی ایس پروگرام کے تعلیمی ماحول، قواعد و ضوابط اور تدریسی پالیسیوں سے آگاہ کرنا تھا۔تقریب میں کالج کی وائس پرنسپل فائزہ علیم نے طالبات کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں محنت، لگن اور جوش و جذبے کے ساتھ اپنے تعلیمی سفر کا آغاز کرنے کی ترغیب دی۔
شعبہ انگریزی کی سربراہ ڈاکٹر فریال گل نے طالبات کو بی ایس پروگرام کے قواعد و ضوابط، تعلیمی پالیسیوں اور دیگر ضروری تقاضوں کے بارے میں تفصیلی رہنمائی فراہم کی تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم کے تقاضوں کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں۔تقریب کی میزبانی کے فرائض رابعہ منور نے خوش اسلوبی سے انجام دیے جبکہ شعبہ انگریزی کے تمام اساتذہ کا طالبات سے باقاعدہ تعارف بھی کرایا گیا۔تقریب کا مقصد طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں سے ہم آہنگ کرنا، ان کی علمی و فکری صلاحیتوں کو فروغ دینا اور انہیں سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنا تھا۔
اس موقع پر شعبہ انگریزی کی جانب سے معیاری تعلیم، طالبات کی استعداد کار میں اضافے اور ان کی تعلیمی و شخصی ترقی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔








