بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام موسیٰ خیل میں ملیریا کنٹرول پروگرام اور انٹیگریٹڈ کمیونٹی کیس مینجمنٹ کی مہارتوں کی منتقلی کے حوالے سے چار روزہ تربیتی ورکشاپ کامیابی کے ساتھ تحصیل درگ میں منعقد کی گئی ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مجیب الرحمن بگٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی
بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام موسیٰ خیل میں ملیریا کنٹرول پروگرام حوالے سے چار روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی):بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام موسیٰ خیل میں ملیریا کنٹرول پروگرام اور انٹیگریٹڈ کمیونٹی کیس مینجمنٹ کی مہارتوں کی منتقلی کے حوالے سے چار روزہ تربیتی ورکشاپ کامیابی کے ساتھ تحصیل درگ میں منعقد کی گئی ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مجیب الرحمن بگٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ ماسٹر ٹرینر اقبال بی آر ایس پی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر شفیق جعفر اور نمائندہ انڈس ہاسپٹل ظہور احمد خان نے بھی شرکت کی ۔ تقریب کا مقصدضلعی سطح پر صحت کے کارکنان اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ملیریا اور دیگر موسمی بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج کے لیے جدید تکنیکی مہارتیں منتقل کرنا تھا۔ اس ورکشاپ میں مقامی ہیلتھ ورکرز، کمیونٹی بیسڈ موٹیویٹرز اور صحت کے شعبے سے وابستہ ضلعی عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔
ماہرین نے شرکاء کو ICCM پروٹوکولز، ملیریا کی علامات، ٹیسٹنگ کے طریق کار اور مریضوں کی بروقت دیکھ بھال کے بارے میں تفصیلی عملی تربیت دی۔کمیونٹی کی سطح پر ملیریا سے بچاو کے لیے حفاظتی تدابیر جیسے مچھر دانیوں کا استعمال ٹی بی ایڈز اور صفائی ستھرائی کے بارے میں عوامی آگاہی بڑھانے پر بھی زور دیا گیا ۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس اقدام سے موسیٰ خیل کے دور دراز علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات بالخصوص ملیریا کی روک تھام اور اس کے موثر علاج میں نمایاں بہتری آنے کی توقع ہے۔








