نئی حلقہ بندیوں کا کام 15جنوری سے 3مئی 2018ئ، انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا کام 30اپریل سے قبل مکمل کرلیا جائے گا،الیکشن کمیشن

اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) الیکشن کمیشن میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کا کام 15جنوری سے شروع ہوگا جو 3مئی 2018ءکو مکمل ہوگا‘ انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا کام 30اپریل سے قبل مکمل کرلیا جائے گا‘ 22 دسمبر کے بعد کسی ضلع ‘ تحصیل یا یونین کونسل کی موجودہ حدود میں ردو بدل پر پابندی عائد کردی …

اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) الیکشن کمیشن میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کا کام 15جنوری سے شروع ہوگا جو 3مئی 2018ءکو مکمل ہوگا‘ انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا کام 30اپریل سے قبل مکمل کرلیا جائے گا‘ 22 دسمبر کے بعد کسی ضلع ‘ تحصیل یا یونین کونسل کی موجودہ حدود میں ردو بدل پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن میں اعلیٰ سطح کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کمیشن کے چاروں ممبران ‘ چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز‘ چاروں چیف سیکریٹریز ‘ چیئرمین نادرا‘ سیکرٹری شماریات ڈویژن سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری الیکشں کمیشن بابر یعقوب خان نے بتایا کہ حلقہ بندیوں کے لئے نقشوں کی دستیابی کے لئے چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں پانچ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ‘حلقہ بندیوں کا کام 15جنوری سے شروع کردیا جائے گا‘ یہ کام 45 دن تک جاری رہے گا جس کے بعد ایک ماہ کے لئے اس پر اعتراضات داخل کرائے جاسکیں گے ان اعتراضات کو نمٹانے کے لئے ایک ماہ کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

Leave a Reply