اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے مجموعی طور پر اب تک 3 ارب 61کروڑ 22لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے رواں مالی سال میں 5 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے …
پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے اب تک 3 ارب 61 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے مجموعی طور پر اب تک 3 ارب 61کروڑ 22لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے رواں مالی سال میں 5 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے این اے 112 کے مختلف دیہات میں گیس سپلائی کےلئے 23کروڑ 87لاکھ ‘ این اے 4 پشاور میں گیس سپلائی کےلئے 25کروڑ ‘ این اے 29‘ 30‘ 31 شانگلہ اور سوات میں گیس سپلائی کے لئے 25 کروڑ23لاکھ ‘ مردان پی کے 27 کے مختلف دیہات میں گیس سپلائی سکیم کے تحت 14 کروڑ 27لاکھ ‘این اے 18 ایبٹ آباد میں سوئی گیس سپلائی کےلئے 70کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کےلئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔








