قائداعظم محمد علی جناحؒ کشمیر کی مکمل آزادی اور اس کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے حامی تھے، کشمیری رہنماﺅں کی ”اے پی پی“ سے بات چیت

قائداعظم محمد علی جناحؒ کشمیر کی مکمل آزادی اور اس کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے حامی تھے، کشمیر اور پاکستان کا آپس میں تعلق شہ رگ اور جسم کا ہے، کشمیری رہنماﺅں کی ”اے پی پی“ سے بات چیت اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) کشمیری رہنماﺅں نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کشمیر کی مکمل آزادی اور اس کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے …

قائداعظم محمد علی جناحؒ کشمیر کی مکمل آزادی اور اس کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے حامی تھے، کشمیر اور پاکستان کا آپس میں تعلق شہ رگ اور جسم کا ہے، کشمیری رہنماﺅں کی ”اے پی پی“ سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) کشمیری رہنماﺅں نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کشمیر کی مکمل آزادی اور اس کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے حامی تھے، کشمیر کے بغیر نظریاتی اعتبار سے پاکستان نامکمل ہے، کشمیر اور پاکستان کا آپس میں تعلق شہ رگ اور جسم کا ہے، دونوں لازم و ملزوم ہیں، قائداعظم آخری وقت تک کشمیر کے مسئلہ اور بھارت سے ہجرت کرکے آنے والے مہاجرین کی حالت زار اور ان پر ہونے والے ظلم و ستم کی وجہ سے پریشان تھے۔ جمعہ کو ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے کہا کہ قائداعظم کشمیر کی آزادی اور اس کے پاکستان سے الحاق کے حامی تھے، انہوں نے شیخ عبداﷲ پر واضح کیا تھا کہ کانگریس انہیں خراب کرے گی، اس پر اعتبار نہ کرو اور بعد میں قائداعظم کی یہ بات سچ ثابت ہوئی، وہ ہمیشہ کشمیر میں مظالم پر افسردہ رہتے تھے، وہ کشمیر کے مسلمانوں کے سب سے بڑے ہمدرد تھے، ان کی کشمیر کے حوالہ سے پالیسی بہت واضح تھی۔ جماعت اسلامی کے سابق امیر اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن عبدالرشید ترابی نے کہا کہ قائداعظم کی یہ بصیرت تھی کہ انہوں نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا، بعد کے حالات نے ثابت کیا کہ پاکستان کا دفاع اور معیشت کا براہ راست تعلق کشمیر سے ہے، پاکستان کو کمزور اور بے بس رکھنے کیلئے بھارت نے ایک طے شدہ منصوبہ کے تحت کشمیر پر قبضہ کیا۔

Leave a Reply