پشاور۔22دسمبر (اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور وزیر اعظم کے مشیرا نجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ آصف زرداری، عمران خان اورطاہرالقادری ملک میںکونسی جمہوریت کی بقاءچاہتے ہیںبلکہ یہ تین کاٹولہ صرف پاکستان میںعدم استحکام پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں اورعوام میںبے یقینی پھیلارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 2018کے عام انتخابات میںعوام کی عدالت بیلٹ کے ذریعے قائد محمدنوازشریف اورعمران خان کی اہلیت کافیصلہ کریگی،اپنی جان …
نوازشریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے اور انہیں عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتے ،انجینئرامیرمقام کا سوات میں جلسہ عام سے خطاب

مزید خبریں
پشاور۔22دسمبر (اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور وزیر اعظم کے مشیرا نجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ آصف زرداری، عمران خان اورطاہرالقادری ملک میںکونسی جمہوریت کی بقاءچاہتے ہیںبلکہ یہ تین کاٹولہ صرف پاکستان میںعدم استحکام پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں اورعوام میںبے یقینی پھیلارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 2018کے عام انتخابات میںعوام کی عدالت بیلٹ کے ذریعے قائد محمدنوازشریف اورعمران خان کی اہلیت کافیصلہ کریگی،اپنی جان کی پرواہ کئے بغیرخیبرپختونخواکے عوام کی بلاامتیازخدمت کی ہے اورآئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیںکرونگا۔انہوںنے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے سوئی گیس اوربجلی کے مسائل حل کرنے کاجوبیڑہ اٹھایاہے الحمداللہ اسے کامیابی سے پائیہ تکمیل تک پہنچارہے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے سلام پورسوات میں سوئی گیس منصوبے کے افتتاح کے بعدایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔








