وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا اسلام کوٹ تھر میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت

اسلام کوٹ/حیدرآباد22دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ تھر کول کو سی پیک کا حصہ بنادیا گیا ہے ،تھر توانائی کا دارالخلافہ ہو گا ،2019ءمیں یہاں سے بجلی کی پیدا وار شروع ہو جائے گی، تھر سرمایہ کاری کاسب سے بڑا مرکز بننے جارہا ہے، دنیا بھر سے سرمایہ کار یہاں آرہے ہیں ، ملک کو دھرنا سیاست کی نہیں معیشت کو مضبوط بنانے …

اسلام کوٹ/حیدرآباد22دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ تھر کول کو سی پیک کا حصہ بنادیا گیا ہے ،تھر توانائی کا دارالخلافہ ہو گا ،2019ءمیں یہاں سے بجلی کی پیدا وار شروع ہو جائے گی، تھر سرمایہ کاری کاسب سے بڑا مرکز بننے جارہا ہے، دنیا بھر سے سرمایہ کار یہاں آرہے ہیں ، ملک کو دھرنا سیاست کی نہیں معیشت کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ، وفاق ، سندھ اور نجی سیکٹر کے مل کرکام کرنے سے 60سال کا کام تھر میں دو سال میں مکمل ہو گیا ،پسماندہ تھر معاشی انقلاب کی طرف بڑھ رہا ہے ، تھر میں بہت جلد یونیورسٹی قائم کی جائے گی ۔ یہ اعلان وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اسلام کوٹ تھر میں اینگرو بلاک ٹو اور دیگر پروجیکٹس کے معائنہ کے موقع پر تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں ملک میں اندھیرے چھائے ہو ئے تھے ہم نے یہاں توانائی کے مختلف منصوبے شروع کئے جس سے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملی ۔ انہوں نے کہاکہ تھر کول کو سی پیک منصوبہ میں شامل کیا گیا ہے اب تھر میں جو کہ ایک پسماندہ علاقہ تھا یہاں معاشی انقلاب آئے گا، تھر توانائی کا دارالخلافہ ہو گا، 2019ءمیں یہاں سے بجلی کی پیدا وار شروع ہو جائے گی اور یہ علاقہ سب سے بڑا سرمایہ کاری کا مرکز بنے گا ۔انہوں نے کہاکہ دنیا بھر سے سرمایہ کار یہاں آرہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تھر میں تعلیم و صحت کے شعبوں میں بھی ترقی ہو گی ۔

Leave a Reply