بابا گرونانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کی تیاریوں کے لئے اعلی سطح اجلاس کا انعقاد،سکھ یاتریوںکوفول پروف سیکیورٹی اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ

سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک دیو جی کے557ویں یومِ پیدائش کے انتظامات کی تیاریوں کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس جمعرات کو متروکہ وقف املاک بورڈ ہیڈ آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت سیکرٹری بورڈ ناصر مشتاق نے کی جبکہ چیئرمین قمر الزمان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں رینجرز ،کسٹمز ، امیگریشن ،ریسکیو 1122،سوئی گیس کے افسران،متعلقہ اضلا ع کے ڈی پی اوز …

لاہور۔15اکتوبر (اے پی پی):سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک دیو جی کے557ویں یومِ پیدائش کے انتظامات کی تیاریوں کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس جمعرات کو متروکہ وقف املاک بورڈ ہیڈ آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت سیکرٹری بورڈ ناصر مشتاق نے کی جبکہ چیئرمین قمر الزمان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں رینجرز ،کسٹمز ، امیگریشن ،ریسکیو 1122،سوئی گیس کے افسران،متعلقہ اضلا ع کے ڈی پی اوز ،ڈی سی اوز ، انتظامی اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں سکھ یاتریوں کے لیے سہولیات فول پروف سیکورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ بھارتی سکھ یاتری22 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے، جہاں ان کاپرتپاک استقبال کیا جائے گا۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ یاتریوں کو فول پروف سیکیورٹی اور تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی،بابا گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی مرکزی تقریب24 نومبر کو ننکانہ صاحب میں ہوگی۔بورڈ کے چیئرمین قمر الزمان نے کہا کہ مذہبی عبادات اور یاترا کی آزادی بنیادی انسانی و مذہبی حق ہے،پاکستان دنیا بھر، بالخصوص بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کی بھرپور میزبانی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمارے ساتھ ہیں۔سیکرٹر ی بورڈ ناصر مشتاق نے کہا کہ سکھ یاتریوں کے لیے بہترین ایئر کنڈیشنڈ بسیں فراہم کی جائیں گی،یاتریوں کے تمام رہائشی مقامات پر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، یاتریو ں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے خصوصی طور پر منرل واٹر فراہم کیا جائے گا ۔ناصر مشتاق نے کہا کہ سکھ یاتریوں کے لیے کرنسی ایکسچینج ،اور ٹیلی فون بوتھ قائم کیے جائیں گے، رہائش،لنگر کے بہترین انتظامات کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہر 20 بسوں کے قافلے کے ہمراہ ریسکیو 1122 کی خصوصی ایمبولینسز موجود ہوں گی،یاتریوں کی آمد کے دوران بجلی اور سوئی گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ناصر مشتاق نے کہا کہ سکھ یاتریوں کے سفر اور سیکیورٹی کے جامع انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں،ان کی حفاظت اور سہولیات کے لیے پولیس، رینجرز، ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے متحرک ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یاتریوں کی سہولت کے لیے تمام رہائشی مقامات پر طبی عملہ اور ضروری سہولیات دستیاب ہوں گی،سکھ یاتری پاکستان سے محبت اور خوشگوار یادیں لے کر واپس جائیں گے۔