نئی چوکی کی تعمیر میں مصروف ایف سی کے 3اہلکار افغانستان سے دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں شہید ہوگئے ‘پاک فوج کے جوابی کا رروائی سے 5دہشت گرد مارے گئے،آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) افغانستان سے دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں نئی چوکی کی تعمیر میں مصروف ایف سی کے 3اہلکار شہید ہوگئے ‘پاک فوج کے موثر جوابی کا رروائی سے 5دہشت گرد مارے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق مہمند ایجنسی کے علاوہ شکرائی میں افغانستان سے دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں لانس …

راولپنڈی ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) افغانستان سے دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں نئی چوکی کی تعمیر میں مصروف ایف سی کے 3اہلکار شہید ہوگئے ‘پاک فوج کے موثر جوابی کا رروائی سے 5دہشت گرد مارے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق مہمند ایجنسی کے علاوہ شکرائی میں افغانستان سے دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں لانس نائیک ارشاد حسین‘حوالدار منیر خان اور سپاہی حق نواز خان شہید ہوگئے۔ایف سی اہلکار پاک افغان سرحد کے قریب نئی چیک پوسٹ کی تعمیر میں مصروف تھے ۔ تحفظ پر معمور جوانوں کی جوابی فائرنگ سے 5دہشت گرد مارے گئے اور متعدد زخمی ہوگئے ۔پاکستان افغانستان فورسز کی صلاحیتیں کم ہونے کی قیمت چکا رہا ہے۔

Leave a Reply