سکول عمارت گرنے سے 33 بچے جاں بحق، 20 زخمی ہسپتال منتقل، ترجمان ایل آر ایچ

لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) پشاور کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق سکول کی عمارت گرنے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 33 بچوں کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیاہے۔ترجمان کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 20 بچوں کو بھی ایل آر ایچ منتقل کیا گیا، جن میں سے زیادہ تر کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

پشاور۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) پشاور کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق سکول کی عمارت گرنے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 33 بچوں کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیاہے۔ترجمان کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 20 بچوں کو بھی ایل آر ایچ منتقل کیا گیا، جن میں سے زیادہ تر کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تین شدید زخمی بچوں کو سر پر چوٹیں آنے کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ترجمان کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں 12 بچیاں اور ایک خاتون ٹیچر بھی شامل ہیں۔محمد عاصم نے مزید بتایا کہ جاں بحق افراد کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں، جبکہ ہسپتال میں داخل زخمی بچوں کا علاج جاری ہے۔