ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال محمد خالد خان (پی ایس پی ) کی خصوصی ہدایات پر وادی کیلاش بریر میں جاری "پوڑ” فیسٹیول کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں
لوئر چترال کے وادی کیلاش میں جاری "پوڑ” فیسٹیول کے دوران پولیس کے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات

مزید خبریں
پشاور۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال محمد خالد خان (پی ایس پی ) کی خصوصی ہدایات پر وادی کیلاش بریر میں جاری "پوڑ” فیسٹیول کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ترجمان لوئر چترال پولیس کے مطابق ایس ڈی پی او سرکل بمبوریت حسن اللہ کے زیر نگرانی فیسٹیول میں شرکت کے لیے آنے والے مقامی ، ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی حفاظت اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس اہلکاروں کو مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہےجبکہ اہم مقامات، داخلی و خارجی راستوں اور فیسٹیول کے مقامات پر سکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔
ڈی پی او لوئر چترال محمد خالد خان نے پولیس افسران اور جوانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ الرٹ رہتے ہوئے اپنی ڈیوٹیاں پوری ذمہ داری، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیں تاکہ فیسٹیول کے تمام ایام پُرامن ماحول میں منعقد ہوں اور سیاحوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔لوئر چترال پولیس علاقے میں امن و امان کے قیام، ثقافتی تقریبات کے پُرامن انعقاد اور سیاحوں کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہیں۔








