جنگلی پرندوں کی غیر قانونی نیٹنگ ،تجارت اور قبضہ کی پاداش میں 13ملزما ن گرفتار،ترجمان

محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی صوبہ بھر میں جنگلی پرندوں کی غیر قانونی نیٹنگ ،تجارت اور قبضہ کی روک تھام کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں وائلڈ لائف رینجر ز لاہور ،ساہیوال ،گجرات ،ملتان،بہاولپور اور ڈی جی خان ریجن نے جنگلی پرندوں کا غیر قانونی شکار اور کارروبار کرنے والے 13ملزمان گرفتار کرکے ان سے 8 مور ،چکور ،تیتر اور کبوتر بازیاب کرلئے ،10ملزمان کیخلاف ایف آئی …

لاہور۔15اکتوبر (اے پی پی):محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی صوبہ بھر میں جنگلی پرندوں کی غیر قانونی نیٹنگ ،تجارت اور قبضہ کی روک تھام کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں وائلڈ لائف رینجر ز لاہور ،ساہیوال ،گجرات ،ملتان،بہاولپور اور ڈی جی خان ریجن نے جنگلی پرندوں کا غیر قانونی شکار اور کارروبار کرنے والے 13ملزمان گرفتار کرکے ان سے 8 مور ،چکور ،تیتر اور کبوتر بازیاب کرلئے ،10ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کردی۔ ترجمان کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور ریجن سخی محمد جوئیہ کی سربراہی میں وائلڈ لائف رینجرز لاہور ریجن نے جنگلی پرندوں کی غیر قانونی نیٹنگ میں ملوث 1ملزم گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1جال ،1سانپ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی اور ملزم کیخلاف مقامی تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ۔وائلڈ لائف رینجر زننکانہ صاحب نے فالکن کے 2غیر قانونی شکاریوں کو گرفتار کرکے ایک نیٹنگ گیئر ضبط کرکے ان کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی ۔وائلڈ لائف رینجرزشیخوپورہ نے مرغابی ودیگر جنگلی پرندوں کے 2غیر قانونی شکاریوں کو گرفتار کرکے ان سے 1بندوق ،1نیٹنگ گیئر اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرکے 1ملزم کو 36ہزار جرمانہ کیا جبکہ دوسرے ملزم کیخلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔وائلڈ لائف رینجرز منڈی بہائوالدین نے فالکن کے 3غیر قانونی شکاری گرفتار کرکے ان سے دوگزے برآمد کئے اور ان کیخلاف ایف آئی آر درج کرادی۔

اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر اوکاڑہ سرفراز حسین نے بٹیر نیٹنگ میں مشغول 1شکاری گرفتار کرکے 1نیٹنگ گیئر قبضہ میں لے لیا اور ملزم کیخلاف ایف آئی آر درج کرادی۔ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجرملتان ریجن رائے زاہد علی کی سربراہی میں وائلڈ لائف رینجرز خانیوال نے جنگلی پرندوں کے 1غیر قانونی ڈیلر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 3مور ،1چکور اور 3تیتر برآمد کرکے اسے عدالت کے روبروپیش کیا،عدالت نے ملزم کو 14روزہ جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔وائلڈ لائف رینجرز وہاڑی نے جنگلی کبوتر کے 1غیر قانونی شکاری کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1جال اور 1زندہ کبوتر برآمد کرکے اسے 40ہزار جرمانہ کیا جبکہ لودھراں سے بٹیر کا 1 نیٹنگ گیئر ضبط کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ۔ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجربہاولپور ریجن مجاہد کلیم کی سربراہی میں وائلڈ لائف رینجرز بہاولنگر نے بٹیر کے 2غیر قانونی نیٹنگ گیئر ضبط کرلئے اور ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی ۔اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ڈی جی خان کاشف حمید نے فالکن کے 2اور 1جنگلی پرندوں کا غیر قانونی شکاری گرفتار کرکے تینوں ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کرادی۔