اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزارت امور کشمیر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کے لئے ملک بھرمیں احتجاجی تقریبات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل سیکریٹری وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ملک طاہر سرفراز کی کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں چاروں صوبوں کے اعلی حکام اور مختلف دیگر اداروں …
وفاقی وزارت امور کشمیر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر احتجاجی تقریبات کی تیاریاں شروع کر دیں
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزارت امور کشمیر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کے لئے ملک بھرمیں احتجاجی تقریبات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل سیکریٹری وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ملک طاہر سرفراز کی کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں چاروں صوبوں کے اعلی حکام اور مختلف دیگر اداروں کے سربراہان و نمائندوںکے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری طاہر قربان ، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن رانا حامد محمود نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیاگیا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوںکو ملک بھر اور پوری دنیا میں اجاگر کیا جائے گا اور اس مقصد کے لئے تمام صوبوں سمیت آزاد جموں و کشمیر ، گلگت بلتستان، فاٹا میں عوامی سطح پر احتجاجی ریلیاں منعقد ہوں گی، تعلیمی اداروں میں تقریری مقابلوں،سیمینارز ، ٹاک شوز ، تصویری نمائشوں ، مشاعروں اور دیگر سرگرمیوں سے مسئلہ کشمیر کے فوری حل کا مطالبہ کیا جائے گا اور بھارتی افواج کی طرف سے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کیا جائے گا۔








