ڈی پی او سوات عمر خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، جرائم کے تدارک و سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال

ڈی پی او سوات عمر خان کی زیر صدارت جمعرات کے روز ڈی پی او آفس سوات میں اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔اجلاس میں موجودہ سکیورٹی صورتحال، جرائم کے تدارک کے لیے کی گئی اب تک کی کارروائیوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان سوات پولیس کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سوات عمر خان نے کہا کہ …

پشاور۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):ڈی پی او سوات عمر خان کی زیر صدارت جمعرات کے روز ڈی پی او آفس سوات میں اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔اجلاس میں موجودہ سکیورٹی صورتحال، جرائم کے تدارک کے لیے کی گئی اب تک کی کارروائیوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان سوات پولیس کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سوات عمر خان نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ چوری، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم کے تدارک کے لیے موثر ناکہ بندیاں اور نائٹ پٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سوات نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،تمام ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے دائرہ اختیار میں منشیات فروشی، چوری، ڈکیتی، ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر سنگین جرائم کی روک تھام کے لیے موثر ناکہ بندیاں قائم کریں، نائٹ پٹرولنگ اور گشت کے نظام کو مزید موثر بنائیں اور اسے روزانہ کی بنیاد پر خود چیک کریں۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ دفاتر میں آنے والے سائلین کے مسائل سن کر ان کے فوری حل کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ڈی پی او سوات نے مزید کہا کہ دہشت گرد عناصر کی بروقت روک تھام اور ان کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کر کے انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے، جبکہ جن علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کا شبہ ہو وہاں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر مربوط حکمت عملی کے تحت کارروائیاں کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ قیام امن اور پرامن معاشرے کی تشکیل ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اس لیے امن عامہ کے تحفظ کی خاطر مرکزی شاہراہوں اور مشکوک سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس، کیو آر ایف اور ابابیل سکواڈ کے جوانوں کو بھی روٹس پر پٹرولنگ پر مامور رکھا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔