انڈر 19 ویمن ٹرائی کرکٹ سیریز کا فائنل میچ (کل) بروز جمعہ کو ہوگا، فائنل میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کی انڈر 19 ویمن ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ پاکستان میں سری لنکن ہائی کمشنر ایڈمرل فریڈ سینیوی رتھنے فائنل کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ پی سی بی حکام نے بتایا کہ انڈر 19 ویمن ٹرائی سیریز کا فائنل (کل) بروز جمعہ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے …
انڈر 19 ویمن ٹرائی نیشن کرکٹ سیریز کا فائنل میچ (کل)ہوگا

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):انڈر 19 ویمن ٹرائی کرکٹ سیریز کا فائنل میچ (کل) بروز جمعہ کو ہوگا، فائنل میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کی انڈر 19 ویمن ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ پاکستان میں سری لنکن ہائی کمشنر ایڈمرل فریڈ سینیوی رتھنے فائنل کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ پی سی بی حکام نے بتایا کہ انڈر 19 ویمن ٹرائی سیریز کا فائنل (کل) بروز جمعہ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔
فائنل کا ٹاس صبح ساڑھے دس بجے ہو گا جبکہ 11 بجے میچ شروع ہوگا۔ انڈر 19 ویمن ٹرائی سیریز کے فائنل کے لیے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔فیصل آباد میں انڈر 19 ویمن ٹرائی سیریز میں پاکستان سری لنکا اور بنگلہ دیش کی انڈر 19 ویمن ٹیموں نے حصہ لیا۔








