چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے مریم نواز ہیلتھ کلینک کوٹلی امیر علی کا دورہ کیا، طبی سہولیات، عملے کی حاضری اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی صحت کی خدمات کا جائزہ لیا گیا۔ دورے کے دوران عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضر پایا گیا جبکہ وائیٹل کاؤنٹر پر ضروری آلات اور لاجسٹکس دستیاب تھے
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری کا مریم نواز ہیلتھ کلینک کوٹلی امیر علی کا دورہ

مزید خبریں
سیالکوٹ ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے مریم نواز ہیلتھ کلینک کوٹلی امیر علی کا دورہ کیا، طبی سہولیات، عملے کی حاضری اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی صحت کی خدمات کا جائزہ لیا گیا۔ دورے کے دوران عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضر پایا گیا جبکہ وائیٹل کاؤنٹر پر ضروری آلات اور لاجسٹکس دستیاب تھے۔ لیبر روم میں تمام ضروری آلات اور ادویات کی موجودگی تسلی بخش رہی، ای پی آئی روم میں آئی ایل آر کے درجہ حرارت کا ریکارڈ مرتب پایا گیا۔
فارمیسی میں ضروری ادویات کی دستیابی، بن کارڈز کی دیکھ بھال، ٹیبلٹس اور تھرمل پرنٹرز کی موجودگی سمیت صفائی ستھرائی کی صورتحال بھی اطمینان بخش قرار دی گئی۔ دورے کے وقت کلینک میں 765 مریضوں کا معائنہ کیا گیا، 10 زچگیاں ہوئیں، 74 خواتین کو دورانِ حمل نگہداشت (اے این سی) جبکہ 6 افراد کو فیملی پلاننگ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے کلینک کی مجموعی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔







