اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی)پاکستان، چین ،ترکی، روس، ایران اور افغانستان کے سپیکرز کی کانفرنس (آج) اتوار کو مقامی ہوٹل میں شروع ہوگی۔ کانفرنس کا افتتاحی سیشن صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا، جس میں چیئرمین میاں رضا ربانی کا کلیدی خطاب ہوگا، جبکہ پانچوں ممالک کے سپیکرز بھی اظہار خیال کریں گے، مہمان خصوصی افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد خطے سے دہشت …
چھ ممالک کے سپیکرز کی کانفرنس آج اسلام آباد میں شروع ہوگی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی)پاکستان، چین ،ترکی، روس، ایران اور افغانستان کے سپیکرز کی کانفرنس (آج) اتوار کو مقامی ہوٹل میں شروع ہوگی۔ کانفرنس کا افتتاحی سیشن صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا، جس میں چیئرمین میاں رضا ربانی کا کلیدی خطاب ہوگا، جبکہ پانچوں ممالک کے سپیکرز بھی اظہار خیال کریں گے، مہمان خصوصی افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ حکمت عملی کی تلاش اور پارلیمنٹ کے کردار پر پر پہلا سیشن ہوگاجو ظہر تک جاری رہے گا۔ دوسرے سیشن میں علاقائی روابط بڑھا کرعمومی خوشحالی کے لئے نئی راہوں کینشاندہیپر تبادلہ خیال ہوگا۔ اسی شام کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی شرکاءکے اعزاز میں وزیر اعظم ہاﺅس میں عشائیہ دیں گے۔ کانفرنس میں شریک مہمانوں کے لئے خیرمقدمی بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔








